پیغام قرآن و حدیث ٹرسٹ


پیغام قرآن و حدیث پبلی کیشن، کراچی

سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن و حدیث) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ (سورة آلِ عمران ۔ 103)
 میرا پیغام لوگوں تک پہنچاؤ، اگرچہ ایک آیت ہی سہی۔ کتاب الانبیاء، بخاری شریف


ہم اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں انٹرنیٹ،سی ڈی اور سستی کتب کی مدد سے قرآن و حدیث کے آسان اور عام فہم پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کا فریضہ 2008 ء سے انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران اب تک تیرہ ہزار سے زائد کتب اور کتابچے شائع کئے جاچکے ہیں ۔ کتابچوں کے علاوہ پیغام قرآن و حدیث کے مجموعی طور پرسات کتابی اور دو سی ڈی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔ دیگر درجن بھر ویب سائٹس پر موجود پیغام قرآن و حدیث کے وزٹس کے علاوہ صرف پیغام قرآن ڈاٹ کام کوفروری 2012 ء تک ستر ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ ان کتب کی سالانہ اشاعت غیر تجارتی بنیادوں پر کی جاتی ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے قارئین تک مفت یا رعایتی ہدیہ پر فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تمام کتب کے جملہ حقوق قارئین کے نام محفوظ ہیں۔


پیغام قرآن و حدیث ٹرسٹ کا قیام قرآن و حدیث کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچانے کے اس فریضہ کو مزید منظم انداز میں جاری و ساری رکھنے کے لئے ہم ”پیغام قرآن و حدیث ٹرسٹ“ کا قیام عمل میں لارہے ہیں جس کے لئے ہمیں علوم القرآن والحدیث، ادب و صحافت (اردو، انگریزی، سندھی)، آئی ٹی، پرنٹنگ، مارکیٹنگ، سرکولیشن، اشتہارات اور قانونی مشاورت سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات کی ضرورت ہے۔ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ مصروفیات میں سے صرف چند گھنٹے ماہانہ یا ہفتہ واراس ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کے لئے نکال کر قرآن و حدیث کے پیغام کے فروغ میں فی سبیل اللہ حصہ لینے کے خواہشمند رابطہ کریں۔

روابط

٭ مدیرِاعلیٰ
 یوسف ثانی، (yousufsani@hotmail.com)


٭ مدیر منتظم
 محمد یونس (younus@sheltergroup.com.pk)
SHELTER GROUP: 7-C, Sunset lane-4, Phase-2 Ext, Defence, Karachi


٭ سرکو لیشن مینیجر
 ارسلان یوسف : پیغامِ قرآن پبلی کیشن، پوسٹ بکس ، 12207،ڈیفنس اتھارٹی ، کراچی 75500


پیغام قرآن پبلی کیشن کی مطبوعات
١۔ پیغامِ قرآن
٢۔ پیغامِ حدیث
٣۔ پیغام قرآن و حدیث
٤۔ اوامر و نواہی
٥۔ قرآن جو پیغام ۔ سندھی
٦۔ حدیث جو پیغام۔ سندھی ۔ زیر اشاعت
Message of Quran٧۔ زیرِ تالیف
Message of Hadith٨۔ زیر تالیف٩۔ سورة یٰسین ۔ عربی متن، فضائل بمع اردو مفہوم
١٠۔ تعارفی کتابچہ ۔پارہ الم وعم، کتب بدہ الوحی،الایمان، الرقاق و الاخلاق


پیغام قرآن و حدیث۔ ایک تعارف


 پیغامِ قرآن: پیغامِ قرآن کے اصل متن اور ایک عام بامحاورہ ترجمہ قرآن میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔ پیغامِ قرآن میں آیات کے تراجم کی ترتیب کو تبدیل کیے بغیر ہر پارے کی جملہ آیات کو مختلف پیراگراف میں تقسیم کرکے ذیلی عنوانات قائم کیے گئے ہیں اور پارہ کے آغاز میں ایسے تمام ذیلی عنوانات کی فہرست بھی دی گئی ہے ،تاکہ قارئین پیغامِ قرآن کو اسی سہولت کے ساتھ پڑھ سکیں جس کے وہ عام مطالعہ کے دوران عادی ہیں۔ حوالہ کے لئے ہر پیراگراف کے آخر میں سورت کا نام اور آیت کا نمبر شمار بھی درج ہے۔ متن میں جہاں کہیں بھی امر و نہی کا بلاواسطہ یابالواسطہ حکم موجود ہے اُن سطور کو جلی اور خط کشیدہ الفاظ میں تحریر کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں جملہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
پیغامِ حدیث : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بجا طور پرشارح قرآن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ قرآن آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی پر نازل ہوا اور آپ ہی اس کی بہترین تشریح و تعبیر کرسکتے ہیں۔ صحاحِ ستہ (بخاری، مسلم، ترمذی،ابو داؤد، ابن ماجہ، نسائی) میں سرِ فہرست اور قرآن کے بعد مستند ترین کتاب صحیح بخاری کوبنیاد بنا کر’ پیغامِ حدیث ‘ مرتب کی گئی ہے ۔ بخاری شریف کی کتب و احادیث کی اصل ترتیب کوبرقرار رکھتے ہوئے ابواب کے عنوانات کو حذف کر دیا گیا ہے ۔ طوالت سے بچنے کے لیے غیر ضروری تفاصیل اور بعد میں آنے والی تمام مکرر احادیث کو بھی حذف کر دیا گیا ہے۔ صرف انہی راویوں کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے براہِ راست نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔طویل احادیث کو موضوع کی مناسبت سے چھوٹے چھوٹے نثر پاروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔احادیث کا لفظی ترجمہ کرنے کی بجائے بامحاورہ اور رواں اردو مفہوم کو اختیار کیا گیا ہے۔ ضمیموں میں صحاحِ ستہ کے دیگر مجموعوں یعنی صحیح سلم، جامع ترمذی، سنن ابی داؤد، ابن ماجہ، سنن نسائی،کے علاوہ مسند احمد، سنن دارمی، موطا امام مالک، طبرانی، بیہقی اور شرح السنہ سے اُن اضافی احادیث کو شامل کیا گیا ہے جو بخاری شریف کے جملہ کتب کی تلخیص میں شامل نہیں ہیں۔ امر و نہی پر مبنی سطور کو جلی اور خط کشیدہ الفاظ کے ذریعہ نمایاں کرنے کے علاوہ امر و نہی کا اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔


پیغام قرآن و حدیث، تبصرہ و تجزیہ 


پروفیسر ڈاکٹر وقاراحمد زبیری: یوسف ثانی کو اللہ نے ایسا مفید کام کرنے کی توفیق عطا کی ہے جو بہت سے فیوض و برکات کا سبب ہے ۔

مفتی محمد ابراہیم حنیف: پیغامِ قرآن کا متن، قرآن مجید کا ایک عمدہ با محاورہ اردو مفہوم ہے اور یہ فہمِ قرآن کا بہترین ذریعہ ہے۔ عربی زبان سے ناواقف لوگوںکے لےے پیغامِ قرآن ایک عمدہ کتاب ہے۔ (٢٥ جون ٢٠٠٩ء) مدرسوں اور معلمین تک رسائی نہ رکھنے والوں کے لئے پیغامِ حدیث ایک عمدہ کتاب ہے ۔ فاضل مصنف نے فنی مباحث سے کنارہ کرکے آسان اور عام فہم الفاظ میں قوم کی خدمت کی ہے۔(۷ فروری ٢٠١٠ء)

روزنامہ جنگ کراچی:آیاتِ قرآنی کی تعلیمات کوجب تک سمجھا نہیں جائے گا، اس وقت تک ہدایاتِ ربانی پر صحیح طور پرعمل کرنامشکل ہے۔ پیغامِ قرآن اس سلسلہ کی ایک اچھی کوشش ہے۔(١٥مارچ ٢٠٠٩ء)۔احکاماتِ الٰہی کی تفسیر و تفہیم کے لےے احادیث کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے۔ مؤلف نے بخاری شریف کے کتب اور ابواب میں موجوداحادیث کی ترتیب میں کوئی تبدیلی کئے بغیر غیر ضروری تفاصیل اور مکرر احادیث کو بھی حذف کردیاگیا ہے۔ ۱۱ستمبر 2010

نوائے وقت، کراچی: موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی اردو میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔ پیغامِ قرآن کے تیس پاروں کے بالترتیب آیاتِ قرآنی کے بلا تشریح و بامحاورہ اردو مفہوم کو ذیلی عنوانات اور فہرستِ مضامین کی اضافی خوبیوں کے ساتھ مرتب کیا گیاہے۔ ٢٧ دسمبر ٢٠٠٨ ء

اردو ڈائجسٹ لاہور: جو لوگ فہم قرآن سے دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے لےے یہ ایک خاص تحفہ ہے۔بالترتیب آیات کی موضوعاتی درجہ بندی کے ساتھ یہ پیغام اپنے آپ کو منوالیتا ہے۔ ہر ترجمہ کا ایک مؤثر اور معنی آفرین ذیلی عنوان ہے، جس کے تحت مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔(فروری ٢٠٠٩ ء) صحیح بخاری کسی مخصوص طبقے نے نہیں بلکہ ہر مکتبہ فکر کے جید عرب علما، محدثین اورمفسرین نے قرآن کے بعد اصح الکتاب کا درجہ دیا ہے۔ پیغامِ حدیث ایک اچھی کوشش ہے۔کوئی چاہنے والا ہو تو اسے اس کتاب سے بہت کچھ مل سکتا ہے۔ اکتوبر ٢٠١٠ ء
سیارہ ڈائجسٹ لاہور: پیغامِ قرآن میں قرآنی آیات کی ترتیب کو تبدیل کئے بغیر روایتی کتاب کی طرح پیراگراف، عنوانات اور انڈیکس کو متعارف کرایا گیا ہے تاکہ قارئین دوران مطالعہ اجنبیت محسوس کئے بغیرپیغامِ قرآن کو بھی اسی سہولت کے ساتھ پڑھ سکیں جس کے وہ عام مطالعہ کے دوران عادی ہیں۔جون ٢٠١٠ ء

ترجمان القرآن، لاہور: زیر نظر کتاب میں بخاری کی مکرر احادیث کو چھوڑ کر احادیث کا مفہومی ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ مؤلف نے اتنی بڑی فنی کتاب کے مفہوم کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے بڑی محنت اور اپنی حد تک کتاب کو عام فہم بنانے کی پوری سعی کی ہے۔ نومبر ٢٠١٠ ء

روزنامہ جسارت کراچی: یوسف ثانی انشائیہ نگار، کالم نویس، مصنف اور مؤلف کی حیثیت سے معروف ہیں۔ پیغامِ قرآن دراصل جدید تعلیم یافتہ مگر عربی زبان سے نابلد اردو داں طبقہ کو براہِ راست قرآن کے مطالعہ کی طرف راغب کرنے کی ایک کاوش ہے تاکہ وہ اسلام کے پیغام سے باخبر ہوسکیں۔ ٢٨ جون ٢٠٠٩ ء
 (نوٹ: مزید تبصرے پیغام قرآن ڈاٹ کام پر ملاحظہ فرمائیں)

پیغام قرآن و حدیث پبلی کیشن، کراچی سب مل کر اللہ کی رسی (قرآن و حدیث) کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ (سورة آلِ عمران ...

قرآن اورمسلمانوں کا عروج و زوال


مسلمانوں کے عروج و زوال کی کہانی علامہ اقبا ل رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی زبانی کیا خوب بیان کی ہے کہ

 ع وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہو کر ؛
 اور تم خوارہوئے ، تارکِ قرآں ہو کر ۔

 انسانی تاریخ گواہ ہے کہ جب تک مسلمان قرآن و سنت پر من حیث القوم عمل پیرا رہے ، وہ نہ صرف سیاسی طور پردنیا میں عروج پر رہے بلکہ عصری علوم و فنون میں بھی دنیا کے امام بنے اور دنیا کی دیگر اقوام سائنس و ٹیکنالوجی سمیت جملہ علوم و فنون سیکھنے کے لیے مسلم ممالک کی درسگا ہوں کا اسی طرح رُخ کیا کرتی تھیں جیسے آج کے مسلمان عصری علوم و فنون سیکھنے کے لیے مغربی ممالک کی طرف دیکھتے ہیں ۔ مسلمانوں کے اس عروج کے زمانے میں آج کا ترقی یافتہ مغرب اور یورپ تاریکی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا، جسے وہ خود بھی ’تاریک دور‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں ۔ مسلمانوں کا زوال اس وقت شروع ہواجب وہ قرآن و سنت سے دور ہوتے چلے گئے ۔ اس کے برعکس تاریخ ہمیں یہ دلچسپ صور تحال بھی بتلاتی ہے کہ مغربی اقوام اُس وقت تک تاریکی میں ڈوبی رہیں جب تک ان کا اپنے مذہب سے تعلق استوار رہا ۔ بعد ازاں مغرب نے اسٹیٹ کے معاملات کوچرچ سے علیحدہ کیا اور اپنے مذہبی معاملات کو
چرچ تک محدود کیا تو اُن پر دُنیوی ترقی کے دروازے کھلتے چلے گئے ۔

ماہرینِ دینیات اس بات کو یوں واضح کرتے ہیں کہ اسلام ایک مکمل اور ترقی یافتہ دین ہے جو دنیا کے تمام  معاملات میں درست سمت میں رہنمائی فراہم کر نے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔ لہٰذا مسلمان جب تک اپنے دین کے اصل ماخذ یعنی قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرتے رہے، دنیا میں کامیاب و کامران رہے ۔ اس کے برعکس عیسائیت سمیت دیگر تمام مذاہب نامکمل اور ناقص ہونے کے سبب بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پورا کرنے سے قاصرہیں ۔ لہٰذا مغرب جب تک اپنے فرسودہ مذہبی روایات سے جڑا رہا، ترقی سے دور رہا۔ لیکن جب انہوں نے اپنے اس ناقص مذہب سے چھٹکارا حاصل کر لیا تو وہ ترقی کرتے چلے گئے ۔ مسلمانوں کے بعض نادان دوست، مسلمانوں کو بھی دانستہ یا نادانستہ طور پر اپنے دُنیوی معاملات کو اپنے دین سے جدا کرنے کے اسی راستے پر چلانا چاہتے ہیں ، جس پر چل کر مغرب نے ترقی کی ہے ۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے، ہم جوں جوں اپنے دین سے دور ہوتے جا رہے ہیں، تنزلی کے گڑھے میں گرتے چلے جا رہے ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمان انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنے جملہ معاملات کو اپنے دین کے اصل ماخذ یعنی قرآن و حدیث سے جوڑنے کی کوشش کریں ۔ ’ پیغامِ قرآن و حدیث‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ مسلمان ہونے کے دعویدار خواہ کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں، قرآن و حدیث کو اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں ۔ وہ ان سے قلبی لگاؤ تورکھتے ہیں مگر بوجوہ انہیں پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں ۔ ’پیغامِ قرآن‘ اور ’پیغامِ حدیث‘ کا مجموعہ ’پیغامِ قرآن و حدیث‘ کی صورت میں اس لئے شائع کیا جا رہا ہے تاکہ ایک عام پڑھا لکھا مسلمان بھی ایک متفقہ و مصدقہ کتاب کے ذریعہ اسلام کی اصل روح سے آگاہ ہو سکے ۔ اس کتاب میں قرآن و حدیث کے مکمل پیغام کو سمونے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو قرآن و حدیث کو بحیثیت مجموعی پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے کیونکہ دنیا اور آخرت دونوں میں ہمار ی کامیابی کا دارومدارکتاب و سنت پر عمل کرنے ہی میں ہے ۔

دین اسلام بنیادی طور پر صرف کتاب و سنت یعنی قرآن اور حدیث کے مجموعہ کا نام ہے ۔ رسولِ ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دنیا میں کوئی شخصیت ایسی نہیں ہے جس کی ہر بات تسلیم کی جاسکتی ہو۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ائمہ و محدثین نے بھی ہدایت کے اسی چشمہ سے فیض پایا۔ عموماً یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ قرآن وحدیث کو براہِ راست سمجھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔ یہ بات اللہ کے اس قول کے سراسر خلاف ہے کہ بلاشبہ ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لئے آسان بنا دیا ہے، پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟ (القمر۔ ۱۷)۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطورِ خاص ساری انسانیت کے لیے ’’معلم‘‘ بنا کر بھیجا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سارا دین سیکھا۔ لہٰذا ہم بھی قرآن و حدیث سے دین کو براہِ راست سیکھ سکتے ہیں ۔ البتہ اگرکوئی بات سمجھنے میں دقت محسوس ہو تو اصحاب علم سے رجوع کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ ائمہ اربعہ نے بھی صرف اتباعِ قرآن و حدیث ہی کا راستہ اختیار کرنے کی دعوت دی ہے ۔

امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ: اگر میری کوئی بات قرآن، حدیث یا قولِ صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف ہو تو میری بات چھوڑدو۔ (ایقاظ ھمم اولی ا لا بصار،صفحہ:۵۰)۔ جب حدیث صحیح ہو تو وہی میرا مذہب ہے ۔ (درّ المخطار جلد۔ ۱، صفحہ:۶۸) کسی کے لیے حلال نہیں کہ وہ ہمارے قول کے مطابق فتویٰ دے، جب تک اسے معلوم نہ ہو کہ ہمارے قول کا ماخذ کیا ہے ؟(ا لا نتقار فی فضائل ا لثلاثہ و ا لا ئمہ ا لفقہاء لا بن عبد ا لبر، صفحہ : ۱۴۵


امام مالک رحمۃ اللہ علیہ : سر ور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا باقی ہر انسان کی بات کو قبول بھی کیا جاسکتا ہے اور رَد بھی۔ (ارشاد السالک لا بن عبد الہادی۔ جلد۔ ۱، صفحہ۔ ۲۲۷) میری بات غلط بھی ہو سکتی ہے اور صحیح بھی۔ لہٰذا میری رائے کو دیکھ لیا کرو۔ جو کتاب و سنت کے مطابق ہو، اسے لے لو اور جو کتاب و سنت کے مطابق نہ ہو اسے ترک کر دو۔ (ایقاظ ھمم اولی ا لا بصار،صفحہ:۷۲)

امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ: جب میری کسی بھی بات کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح ثابت ہو تو حدیث کا مقام زیادہ ہے اور میری تقلید نہ کرو۔ (آدابِ الشافعی و منا قبہ لا بن ابی حاتم الرازی، صفحہ۔ ۹۳)

امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ: نہ میری تقلید کرو نہ کسی اور کی بلکہ جہاں سے انہوں نے دین لیا ہے، تم بھی وہاں (یعنی قرآن و حدیث) سے دین حاصل کرو۔ (ایقاظ ھمم اولی ا لا بصار،صفحہ:۱۱۳)۔ دین کے معاملے میں لوگوں کی تقلید کرنا انسان کی کم فہمی کی علامت ہے ۔ (اعلام المواقعین لا بن قیم رحمۃ اللہ علیہ جلد۔ ۲، صفحہ۔ ۱۷۸)

(پیغام قرآن و حدیث کا اداریہ)

مسلمانوں کے عروج و زوال کی کہانی علامہ اقبا ل رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی زبانی کیا خوب بیان کی ہے کہ  ع وہ زمانے میں معزز تھے...

پیغام قرآن و حدیث: ڈاؤن لوڈ کیجئے


اوامر و نواہی . قرآن و حدیث


پیغام قرآن اور پیغام حدیث پی ڈی ایف میں



پیغام قرآن اور پیغام حدیث یونی کوڈ میں
 http://kitaben.urdulibrary.org/Books/PaighamQuranDoc.zip
http://kitaben.urdulibrary.org/Writers.html

پیغام قرآن  یونی کوڈ میں
http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Quran.html

 پیغام حدیث یونی کوڈ میں
http://kitaben.urdulibrary.org/Deen.html

اوامر و نواہی . قرآن و حدیث http://www.ziddu.com/download/17164307/QuranoHadees-AwamiroNawaahi.pdf.html   پیغام قرآن اور پیغام ...